Chiploon_Understand_Quran_Camp

Anjuman Dardmandan Chiplun Me Aao Quran Sikhen Quiz Ka Inaqad

انجمن دردمندان تعلیم وترقی چپلون کے تحت ڈاکٹر ایم کیو دلوی اردو ہائی اسکول واگھیورے میں او قرآن سمجھیں کوئز کا انعقاد

بروز جمعرات ١٤/جنوری ٢٠٢٤ء کو ڈاکٹر ایم کیو اردو ہائی اسکول واگھیورے میں آؤ قرآن سمجھیں کوئز مسابقتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اسکول کے جماعت ٨ اور ٩ کے گیارہ طلباء و طالبات نے شرکت کی تھی۔

پروگرام کی ابتداء تلاوت کلام مجید سے نہم جماعت کے صابر نداف نے کی۔ اس کے بعد طالبہ کلثوم ذہومبرکر نے بہترین لہجہ میں حمدیہ اشعار گنگناۓ۔ ساتھ ہی آفرین اور عائشہ نے نعتیہ اشعار سے مجلس کی رونق بڑھا دی۔ بعد ازاں دانش سر نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوۓ انہیں ذمہ داران اسکول(پرنسپل عبدالرؤف بھاکشے اور اسکول کے فعال رکن فیصل صابلے) کے ہاتھوں گلہائے عقیدت پیش کیا۔ پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے صدر مجلس عبدالرؤف بھاکشے سر کی اجازت لیتے ہوۓ استقبالیہ گیت کلثوم ذہومبر اور عائشہ ذہومبر نے پیش کیا۔

اس کے بعد پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوۓ مفتی سلیمان ندوی نے جج صاحب کے نام کا اعلان کیا اور مقابلہ کے اصول و ضوابط سے آگہی کے ساتھ مسابقہ کا آغاز کیا۔ اس پروگرام میں جج کے فرائض قاضی شریعت حلقہ چپلون مفتی صابر ڈانگے صاحب انجام دے رہے تھے اور معاون معلم دینیات حافظ توفیق قاضی صاحب تھے۔ مقابلہ میں سوالات کرنے کی ذمہ داری مفتی سلیمان ندوی سنبھال رہے تھے۔ مقابلہ کی ابتداء لڑکیوں کی ٹیم سے کی گئی، جس میں پانچ ٹیمیں تھی۔ ان کے درمیان پانچ پانچ سوالات کے راؤنڈ کراۓ گۓ۔ آخر میں ان میں سے اول، دوم اور سوم پوزیشن نکالی گئی۔ بعد ھذا طلباء کے ما بین مقابلہ کرایا گیا، ان میں کل چھ ٹیمیں شریک مقابلہ تھی۔ ان ٹیموں سے بھی اول دوم اور سوم پوزیشن نکالی گئی۔
آخر میں قاضی صابر صاحب نے ممتاز طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان کیا۔ طلباء میں اول پوزیشن پر عزیر صابلے تھے۔ جب کہ دوم نمبر ریحان صابلے نے حاصل کیا۔ اور سوم سہیل شیخ نے حاصل کیا۔

اسی طرح طالبات میں اول مقام پر عالیہ صابلے نے حاصل کیا۔ دوم پوزیشن پر کلثوم ذھومبرکر تھی۔ سوم نمبر سے عمیرہ ذھومبرکر نے حاصل کیا۔
اختتامی مرحلہ قاضی صابر صاحب کی مفید نصیحتوں اور جامع دعا کے ساتھ تمام اسکول کے اسٹاف و ذمہ داران کے شکریہ پر مکمل ہوگیا۔