tawaf

اگر حاجی نے رمی سے قبل طواف زیارت کرلیا تو کیا طواف زیارت سے قبل وہ تلبیہ پڑھنا بند کرے گا یا جمرہ عقبہ کی رمی کرنے تک پڑھتا رہے گا ؟

الجواب وبالله التوفيق

اگر حاجی نے رمی سے قبل طواف زیارت کرلیا تو طواف زیارت سے قبل وہ تلبیہ پڑھنا بند کرسکتا ہے.جمرہ عقبہ کی رمی کرنے تک پڑھنا ضروری نہیں ہے۔ جیسا کہ فقہاء کرام کی عبارت سے واضح ہو رہا ہے۔

قال ابن حجر الهيتمي(رحمه الله):
وَيَقْطَعُ التَّلْبِيَةَ عِنْدَ ابْتِدَاءِ الرَّمْيِ... وَمِنْ ثَمَّ لَوْ تَرَكَ الْأَفْضَلَ بِأَنْ قَدَّمَ الطَّوَافَ، أَوْ الْحَلقَ قَطْعَ التَّلْبِيَةِ عِنْدَهُ(١)

_____________
(١) حواشى الشروانى على تحفة المحتاج - ٢٠٦:٥
* مغنى المحتاج - ٢٩٠:٢
* نهاية المحتاج - ٣٠٣:٣
* قوت المحتاج - ٧٦٠:١
* عمدة المحتاج - ٢٠:٦